• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب، سعودی ولی عہد کی شرکت

مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) خانہ کعبہ کے غسل کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شرکت کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں ولی عہد محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیگر معززین کے ساتھ حصہ لیا اورخانہ کعبہ کوغسل دینے کی سعادت حاصل کی۔غسل کعبہ کی تقریب عہد نبوی سے چلی آرہی ہے۔ تقریب میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اورمشک میں تر تولیوں سے صاف کیا گیا۔ خانہ کعبہ کے فرش کو آب زم زم میں عرق گلاب ملا کر کھجور کے پتوں اورہاتھوں سے صاف کیا گیا۔ غسل کعبہ کی رسم میں 45لیٹر آب زم زم، عرق گلاب اور اعلیٰ درجے کا عود استعمال کیا گیا ہے۔غسل کعبہ سے قبل مطاف کو زائرین سے خالی کرا لیا گیا ۔ واضح رہے کہ غسل کعبہ کی تقریب 13اگست کو منعقد ہونا تھی ، جسے ملتوی کردیا گیا تھا۔اس سے قبل یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی بھی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا،جس میں اعلیٰ سعودی حکام نے شرکت کی تھی۔
یورپ سے سے مزید