• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی اور کشمیری جسم و جان کا حصہ ہیں، چوہدری بشیر

سلاؤ (اورنگزیب چوہدری ) اوورسیز پاکستانی اور کشمیری ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں، ان کے مثبت تعمیری کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے جس طرح چیئرمین تحریک انصاف، سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ساتھ دیا، ان کے نظریے کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے، اس کی مثال پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما، سابق ڈی جی ہیلتھ آزاد کشمیر،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر ڈاکٹر چوہدری محمد بشیر نے سلاؤ میں مسلم کانفرس آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ چوہدری جمیل احمد تبسم کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ دعوت عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوے کیا ۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیر برقیات و اطلاعات محمود ریاض، سابق میئر آف سلاؤ چوہدری محمد شفیق و دیگر بھی موجود تھے ،ڈاکٹر چوہدری محمد بشیر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں، پوری قوم اس وقت عمران خان کے نظریےکے ساتھ کھڑی ہے اور ان کا بیانیہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ،عمران خان کی حکومت کو ایک سازش کے ذریعے ختم کر کے پاکستان کی معیشت کو دانستہ نقصان پہنچایا گیا، پاکستان کو معاشی طور پر مزید کمزور کیا جا رہا ہے، پاکستان کے مسائل کا حل فوری انتخابات میں ہے۔ڈاکٹر چوہدری محمد بشیر نے اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرونی دنیا میں پاکستان کے اجتماعی مفاد میں مل کر کام کریں اور بالخصوص مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے تمام سیاسی اور ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متفقہ اور مشترکہ کوششوں کو یقینی بنائیں۔ برطانوی سیاست میں ہمارا مثبت کردار ہم سب کے مفاد میں ہے، برطانوی سیاست میں اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کی نمایاں کامیابیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تقریب سے میزبان مسلم کانفرس کے مرکزی رہنما سابق صدر پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن سلاؤ چوہدری جمیل احمد تبسم نے مہمان خصوصی ڈاکٹر چوہدری محمد بشیر کا سلاؤ آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے ملک پاکستان کے مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا، مسئلہ کشمیر سمیت تمام قومی اور ملکی اجتماعی معاملات میں بالا تفریق و تقسیم مل کر کام کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔آزاد کشمیر کے سابق وزیر برقیات و اطلاعات محمود ریاض، سابق میئر سلاؤ چوہدری شفیق، بیرسٹر الفاظ چوہدری نے مہمان خصوصی سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد بشیر چوہدری کو سلاؤ آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی آزاد کشمیر ہیلتھ میں کی جانی والی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہیلتھ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
یورپ سے سے مزید