• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
محمود شام
یاالٰہی!ہم گنہ گاروں پہ اپنا رحم کر
بارشوں سے ملک بھر میں لوگ لاکھوں در بدر
کوہسار و دشت میداں اب سبھی سیراب ہیں
بستیاں ڈوبی ہوئی ہیں راستے غرقاب ہیں
ندیاں بپھری ہوئی ہیں چار سو طوفان ہیں
منہدم دیوار و در ہیں بے اماں انسان ہیں
جا بجا بے گھر ہوئی ہیں مائیں بہنیں بیٹیاں
شاہراہوں کے کنارے صرف سر پر آسماں
تیری رحمت کو سنبھالیں ہم ہیں اس قابل کہاں
شہر خطروں سے نکالیں ہم ہیں اس قابل کہاں
اس کڑی مشکل سے نکلیں ہم تو اس لائق نہیں
تو کہ ہر اک شے پہ قادر تو کہ ربّ العالمین
ہو ترے حفظ و اماں میں اب ہمارا ہر نگر
یا الٰہی ہم گنہ گاروں پہ اپنا رحم کر
اہم خبریں سے مزید