• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے باعث ملک بھر کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ملک بھر کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، حالیہ بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔

اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے چاروں صوبے متاثر ہوئے، تاہم سب سے زیادہ تباہی بلوچستان میں ہوئی، جہاں بارش اور سیلاب کے باعث سیکڑوں لوگ جاں بحق ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے 6 افسران امدادی سرگرمیوں کے دوران شہید ہوئے، حالیہ بارشوں سے 15 لاکھ خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی سے سیلاب متاثرین کی مالی مدد کا آغاز کیا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے جائزے کیلئے سروے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے، سروے کے دوران مالی و جانی نقصان کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب کو اس چیلنج سے نمٹنے کی ضرورت ہے، طوفانی بارشوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید