• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں خشک سالی، 66 دریا سوکھ گئے، 400 ملین ڈالر کا نقصان

بیجنگ ( نیوز ایجنسی) چین میں شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث 66 دریا سوکھ گئے اور معیشت کو 400ملین ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق چین کے ریجن سیچوان سے شنگھائی تک کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور ملک میں پہلا خشک سالی یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ صو بہ جیناگ شی میں پویانگ جھیل شدید گرمی سے سکڑ گئی ہے جبکہ مغربی چین کی 34 کاؤنٹیز میں 66 دریا سوکھ گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید