• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پائپ لائن بہہ گئی، کوئٹہ سمیت صوبے کے بڑے حصے کو سپلائی معطل

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)حالیہ بارشوں کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی کی 24انچ قطر کی پائپ لائن بہہ جانے سے کوئٹہ ، پشین، زیارت، قلات، مستونگ سمیت دیگر علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی،کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ریل کارابطہ بحال ،کوئٹہ چمن اور کوئٹہ تفتان کاروٹ بحال نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث بی بی نانی کے مقام پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی24انچ قطر کی پائپ لائن بہہ گئی جس کی وجہ سے صوبے کے بڑے حصے کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے، اس سلسلے میں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی انور بلوچ نے بتایا کہ مرمت کے کام کے لئے ٹیمیں موقع پر موجود ہیں تاہم پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے اب تک کام شروع نہیں کیا جاسکا، جیسے ہی پانی کا بہائو کم ہوگا مرمت کا کام مکمل کرکے گیس بحال کردی جائے گی۔ ادھر کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے کاریل کارابطہ بحال ہوگیا ہے گزشتہ روز جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ روٹ سے منزل کی جانب روانہ ہوگئی ،کوئٹہ چمن اور کوئٹہ تفتان کاروٹ بحال نہیں ہوسکا۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ بختیار آباد ،ڈومکی ،نوتال اور ڈیرہ مراد جمالی کے علاقوں میں ٹریک پر سیلابی ریلوںکی وجہ سے ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی جواب بحال کر دی گئی ہے اور گزشتہ روز جعفر ایکسپریس کو مقررہ روٹ سے روانہ کیاگیا، بولان میل کراچی سے روانہ نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے کوئٹہ سےبھی جمعہ کو اسے منسوخ کرناپڑا،قبل ازیں سیلابی صورتحال کی وجہ سے کوئٹہ سے جانے والے مسافروں کو نجی بسوں اور ویگنوں کے زریعے سبی سے جیکب آباد پہنچایاجارہاتھا اور اسی طرح وہاں سے آنے والے مسافروں کو جیکب آباد سے نجی بسوں اور ویگنوں کے زریعےسبی لایاجارہاتھا،،اس کے علاوہ کوئٹہ چمن کاٹرین کاراستہ بحال نہیں ہوسکا، جمعہ 19اگست کوبھی ٹرین روانہ نہیں ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید