• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب ملیشیاء کا حسین نیکہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ(پ ر)ایف سی بلوچستان (نارتھ) ژوب ملیشیاء کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقے حسین نیکہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا- میڈیکل کیمپ میں 247 سے زائد مریضوں، جن میں 109 بچے ، 73 خواتین اور 65 مرد حضرات شامل تھے، کا مفت طبی چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات اور مائنر آپریشنز کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں- میڈیکل کیمپ کا مقصد دور دراز علاقوں میں لوگوں کو بارش کے بعد پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی تھا۔ میڈیکل کیمپ کے قیام کو علاقہ عمائدین نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا- سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج اور سول انتظامیہ کی امدادی ٹیموں نے آج رضا محمد گوٹھ میں مستحق افراد میں راشن اور خیمے تقسیم کیے ۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل بیلہ اور دوریجی کے دور افتادہ علاقوں میں ایف سی کی امدادی ٹیموں نے 110 راشن کے تھیلے تقسیم کئے جن میں روز مرہ کےُاستعمال کی تمام غذائی اشیا شامل تھیں۔ میٹھی گوٹھ، تحصیل اتھل کے سب سے زیادہ متاثرہ خاندان کو بھی خیمہ دیا گیا ہے۔علاوہ ازیںپاکستا ن کوسٹ گارڈز کے جوانوں نےتحصیل بیلہ کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر شیر محمد گوٹھ، فضل گوٹھ، احمد گوٹھ اور فقیرہ گوٹھ میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کی اور اور آہڑو پل کے قریب پھنسی ہوئی گاڑیوں کو بھی نکالا۔
کوئٹہ سے مزید