• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے بعد میانمار کا بھی روس سے سستا پٹرول خریدنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) میانمار کے قابض فوجی حکمران حکومت نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر روس سے تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس طرح میانمار جنوبی ایشیائی ممالک میں بھارت کے بعد روس سے تیل خریدنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے نے فوجی جنتا کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باعث روس سے سستے داموں تیل خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ روس سے ملنے والا پٹرول نہ صرف معیاری ہے بلکہ سستا بھی ہے۔ ہمارے ملک کو عالمی پابندیوں کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا ہے اس صورت حال کم قیمت تیل کی خریداری ضروری ہے۔ میانمار کے فوجی حکمراں من آنگ نے گزشتہ ماہ روس کا دورہ کیا تھا جس کے دوران تیل کی درآمد سے متعلق معاملات طے پائے تھے۔ اس کے علاوہ میانمار، چین اور روس کئ تعاون سے تیل کے کنوؤں کی تلاش کا کام بھی کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید