• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم معراج شوبز پارٹیوں میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سلیم معراج نے شوبز پارٹیوں میں شرکت نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

گزشتہ دنوں سلیم معراج کی جانب سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے ایک انٹرویو دیا گیا، اس دوران سلیم معراج نے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کوئی فنکار اپنی پارٹی میں بلاتا ہی نہیں ہے۔

متعدد مزاحیہ کرداروں میں جان ڈال دینے والے اداکار سلیم معراج کا انٹرویو کے دوران بتانا  تھا کہ وہ بہت خاموش طبع انسان ہیں، اُنہیں ہجوم میں جانا اور وہاں لوگوں سے ملنا نہیں پسند۔

سلیم معراج کا کہنا تھا کہ میں زیادہ نہیں بولتا، اگر کسی فنکار سے دوستی ہوجائے تو بات چیت کر لیتا ہوں مگر عموماً خاموش رہتا ہوں۔

سلیم معراج نے خود سے متعلق مزید بتایا کہ وہ چھٹیاں گزارنے کے لیے  لاہور جانا پسند کرتے ہیں، اُن کے نزدیک پاکستان کا سب سے خوبصورت شہر لاہور ہے۔

  سلیم معراج نے مزید کہا کہ کراچی شہر میں وہ رہتے ہیں اور کراچی اُن کا دل ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید