سندھ پولیس کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ( ایس ایس یو) بھی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سرگرم ہوگیا، کراچی میں سیلاب متاثرین کے لیے ناشتے کا انتظام کیا۔
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی پروگرام اور ڈی آئی جی سیکیورٹی ٹینٹ سروس مقصود احمد میمن کی ہدایت پر متاثرین کو ناشتہ کرایا گیا۔
ایس ایس یو نے سچل گوٹھ کے سرکاری اسکولوں میں رہائش پذیر متاثرین کو اتوار کی صبح ناشتہ کرایا۔
ترجمان کے مطابق سیلاب اور بارش سے متاثرہ 2 ہزار سے زائد افراد سچل کے اسکول میں ٹھہرائے گئے ہیں۔
ان متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپس بھی لگائے جا رہے ہیں، ایس ایس یو کی ٹیمیں متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہیں۔