• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن ایرانی صدر کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روکیں، امریکی کانگریس ارکان

واشنگٹن(جنگ نیوز،اے ایف پی) ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے متوقع امریکی دورے پر کانگریس کے ارکان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدرجوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی صدرابراہیم رئیسی کونیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاسوں میں شرکت سے روکیں انہوں نےایرا ن جوہری معاہدے سےمتعلق تحفظات کا اظہار کیا جبکہ موسادکےسربراہ ستمبرمیں امریکاکادورہ کرینگے، ریپبلکن پارٹی کےرکن ڈان بیکن نے کہا کہ تہران ہماری سرزمین پر امریکیوں کو مارنے کی جارحانہ منصوبہ بندی کر رہا ہے۔واضح رہےجلاوطن ایرانی اپوزیشن نےجمعرات کو صدر ابراہیم رئیسی کے خلاف نیویارک کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ انہیں 1988میں ایرانی پبلک پراسیکیوشن میں کام کے دوران بہت سے سیاسی قیدیوں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے ارتکاب کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے۔دوسری جانب اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کےسربراہ ایران جوہری معاہدے کی بحالی سےمتعلق تحفظات پرستمبرمیں امریکہ کادورہکرینگے،اسرائیل الزام عائدکرتاہے کہ معاہدہ ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی مالی معاونت میں سہولت فراہم کرے گااور تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہیں روک سکے گا ،اسیک سینئراسرائیلی اہلکار کے مطابق موسادکےسربراہ ڈیوڈ بارنیادورہ امریکہ کے دوران کانگریس ارکان کےاجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے،قبل ازیں وزیر اعظم یائر لاپڈ نے کہا تھا کہ ایران جوہری معاہدےکےخلاف اسرائیل سفارتی جنگ لڑےگا،ہم اس بات کویقینی بنانےکی ٹھوس کوشش کررہےہیں کہ امریکہ اور یورپی ممالک اس معاہدے میں شامل خطرات کوسمجھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید