• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بظاہر یکطرفہ مقابلہ سنسنی خیز بن گیا، پاکستان کو بھارت سے شکست

دبئی(نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ کرکٹ میچ میں بظاہر یکطرفہ مقابلہ سنسنی خیز بن گیا بھارت نے پاکستان کو5وکٹ سے ہرادیا،148رنز کا ہدف بھارت نے آخری اوور میں پورا کیا، ہاردک پانڈیامیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

گزشتہ روز بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستانی ٹیم20ویں اوورز میں147رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، محمد رضوان 43رنز بنا کر نمایاں رہے .

 بھارت کے بھونیشورکمار نے 4وکٹیں حاصل کیں، کپتان بابر اعظم 10رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ،دوسرا نقصان فخر زمان کی صورت میں اُٹھانا پڑا، وہ 6 گیندوں پر 10رنز بناکر پویلین لوٹ گئے.

تیسری وکٹ 87رنز کے مجموعی اسکور پر گری، افتخار احمد 22 گیندوں پر 28رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،خوشدل شاہ صرف 2، شاداب خان 10، آصف علی 9اورمحمد نواز ایک رن بناسکے۔

اختتامی اوورز میں شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے تیز کھیلتے ہوئے پاکستان کا اسکور 147رنز تک پہنچایا، حارث 7گیندوں پر 13رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دھانی نے 2چھکوں کی مدد سے 6گیندوں پر 16رنز بنائے۔ہاردک پانڈیا نے 3اور ارشدیب سنگھ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

۔148رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کا آغاز بالکل اچھا نہ تھا، پہلے ہی اوور میں کے ایل راہول نسیم شاہ کی گیند پر صفر پر بولڈ ہوگئے، اسی اوور میں ویرات کوہلی کا کیچ چھوٹا ، بھارت کی دوسری وکٹ 50کے مجموعی اسکور پرگری، کپتان روہت شرما 12رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ،اس کے علاوہ کوہلی بھی 35رنز بناکر پویلین لوٹے،محمد نواز نے دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اہم خبریں سے مزید