اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی ہے‘ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں کانفرنس آج دوپہر 3بجے منعقد ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں پی ڈی ایم، اتحادیوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔