• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے تجارت بحال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، بھارت

لاہور (خالد محمود خالد) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی رابطے بحال کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں اور نہ ہی پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ اس حوالے سے کوئی رابطہ ہوا ہے۔ 

نئی دہلی میں بھارتی دفتر خارجہ کے ایک سینئر آفیسر نے فون پر جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےبھارت سے سبزیوں کی پاکستان درآمد کے حوالے سے جو بات کی ہے اس سلسلے میں کسی منصوبے پر کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔

 بھارتی سینئر آفیسر نے کہا کہ پاکستانی وزیر خزانہ کے بیان کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے سرکاری طور پر رابطہ کے بعد بھارت کی طرف سے ردعمل دیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید