• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین ، سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، اے این پی

کوئٹہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ضلع پشین کو آفت زدہ قرادینے کے باوجود سیلاب زدگان بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین ضلع پشین صدر عبدالباری کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری صادق کاکڑ نے باچاخان مرکز پشین میں ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس کے شرکا سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں تنظیمی امور سے متعلق تفصیل سے غور و خوض ہوا۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران جن ساتھیوں کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی کی بنیاد پر ان کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی تھی ان تمام ساتھیوں کو اپنی سابق پوزیشن پر بحال کردیا گیا ۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ حالیہ سیلابی ریلوں سے پہنچنے والے زیان سے قیمتی انسانی جانیں ضائع اور ساتھ ہی انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی صوبائی حکومت بین الاقوامی برادری سیلاب زدگان کی فوری دادر سی کو یقینی بنائے ۔ ضلعی انتظامیہ مخصوص جماعت کی نشاندہی پر ریلیف دے رہی ہے جو قابل مذمت فعل ہے جس کے خلاف بھر پورآواز اٹھائی جائے گی ۔
کوئٹہ سے مزید