• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کو آج اسلام آباد طلب کرلیا

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے پنجاب بھر کے ارکان اسمبلی کو آج اسلام آباد طلب کر لیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انہوں نے پارٹی کے اہم رہنمائوں کو بھی اسلام آباد آنے کی دعوت دی ہے، اجلاس میں سیلاب متاثرین کی امداد اور ان کی بحالی کے معاملات زیر غور آئیں گے،شہباز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے لیگی ارکان سے مشاورت اور ارکان اسمبلی کوسیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے خصوصی ٹاسک سونپیں گے، پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لیگی ارکان اسمبلیوں سے سیلاب متاثرین کیلئے عطیات دینے کی درخواست اورسیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ کی ہدایت بھی کریں گے،ارکان اسمبلی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اپنی تجاویز بھی دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید