پاکستانی معروف اداکارہ صبور علی ڈرامے ’مشکل‘ کے ایک سنجیدہ سین میں غیر سنجیدہ اداکاری کرنے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئیں۔
آج کل جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامے ’مشکل‘ نے لاکھوں ناظرین کے دلوں کو بے چین کر رکھا ہے، ڈرامے ’مشکل‘ کی ہر آنے والی قسط پہلے سے زیادہ ویوز حاصل اور شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
ڈرامے ’مشکل‘ کے ایک اہم اور سنجیدہ ترین سین نے جہاں مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہیں سین کے دوران اداکارہ صبور علی غیر سنجیدگی کے سبب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
ڈرامے ’مشکل‘ میں ایک معصوم اور سہمی ہوئی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی صبور علی اس سین کے دوران ہنستے ہوئے جبکہ اُن کے ساتھ اداکار سنجیدہ اور ایکشن میں نظر آئے۔
اس سین کا نشر ہونا ہی تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے صبور علی کو اہم ترین لمحات کے دوران کردار میں نہ ہونے پر تنقید اور مذاق کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
جس پر صبور علی نے ناظرین کی جانب سے آنے والے منفی، مثبت تبصروں کا ذمہ دار ڈرامے کے ایڈیٹر کو ٹھہراتے ہوئے اس مشکل سے نکلنے کی بھونڈی کوشش کی ہے۔