کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی والدہ پاؤلا مائینو اٹلی میں چل بسیں،جہاں ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ا ن کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ کانگریس پارٹی نے ٹوئٹر بیان میں بتایا کہ ہفتے کو سونیا گاندھی کی والدہ چل بسی تھیں جبکہ اتوار کے روز ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔کانگریس پارٹی کی صدر اپنی بیمار والدہ سے ملاقات کے لیے 23 اگست کو اٹلی روانہ ہوئی تھیں۔راہول گاندھی اور ان کی ہمشیرہ پریانکا گاندھی بیرون ملک ہی تھے جب انہیں نانی کے انتقال کی خبر ملی تو دونوں بعد ازاں اٹلی چلے گئے۔