• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 5لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سرچ انجن گوگل کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 5 لاکھ ڈالر امداد دینےکا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل ملازمین نے بھی پاکستانی سیلاب  متاثرین کے لیے 7 کروڑ 20 لاکھ روپےکے عطیات دیے ہیں۔

دوسری جانب گوگل جنوبی ایشیا کی نائب صدر اسٹیفنی ڈیوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ہر فرد سے گہری ہمدردی ہے، پاکستان کے سیلاب متاثرین کو 11 کروڑ روپے کے عطیات دیےجائیں گے۔

اسٹیفنی ڈیوس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھتے دیکھا،  ہم پاکستانیوں کےجذبے سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم بھی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

اسٹیفنی ڈیوس کا کہنا ہے کہ گوگل کمپنی دیگر وسائل سے بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید