• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کیلئے کئی ملین کے فنڈز اکھٹے کئے، قاضی بشیر

اینٹورپن ( نمائندہ جنگ ) پاکستان میں سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کیلئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری سے کئی ملین فنڈر اکھٹے کر کے ریکارڈ قائم کیا جس کی وجہ بلاول بھٹو زرداری کا دنیا میں بڑھتا مقام ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز لائرز فورم کراچی کے صدر قاضی محمد بشیر نے پیپلز پارٹی یورپ کے ممتاز رہنما راجہ طاہر سے برطانیہ پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران ،ان کی حکومت نے جھوٹ کی سیاست کے ذریعے جہاں نوجوان نسل کا مزاج بگاڑ دیا وہاں پاکستان کو تباہی کے دہانے پر بٹھا دیا جس سے مہنگائی غربت عروج پر ہے اور مشکلات بڑھ گئی ہیں، سابق صدر آصف زرداری کی بہترین حکمت عملی سے عمران حکومت سے چھٹکارا نصیب ہوا اور پی ڈی ایم کی حکومت نے پاکستان کی گرتی معیشت کو سہارا دیا، بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کو ریلیف دلوانے کے لیے دن رات کام کیا اور دنیا کو پاکستان میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا، آج پاکستان کی عزت بڑھ رہی ہے، روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں پاکستان ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے اوورسیز پاکستانی عمران خان کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔اس موقع پر راجہ طاہر نے قاضی محمد بشیر کی ملکی قومی اور پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قاضی بشیر جیسی شخصیات نے قوم کو اصل راہ دکھائی جس پر عمل پیرا ہو کر کارکنان آگے بڑھے اور قیادت کا ساتھ دیا اور ملک نے ترقی کی۔
یورپ سے سے مزید