کوئٹہ( پ ر)صوبائی محتسب نے چمن کے شہری کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چمن سے رپورٹ طلب کر لی۔ چمن کے شہری محمد ارشد نے صوبائی محتسب کو درخواست دی کہ انہوں نے 2019میں گھر خریدا تھا جس پر لیویز کے رسالدار نے قبضہ کرلیا ۔گھر کا قبضہ واگزار کرانے کیلئے قبائلی و سرکاری سطح پر بہت کوشش کی گئی جس پر سابق ڈپٹی کمشنر چمن نے ثالثی کرائی اور فیصلہ کیا گیا کہ گھر رسالدار پر 43لاکھ میں فروخت کردیا جائے گا، جس پر رسالدار نے صرف 10لاکھ روپے کی رقم ادا کی اور سابق ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ ہوگیا، اب مزید رقم ادا کی جا رہی ہے اور نہ ہی گھر کا قبضہ دیا جا رہا ہے ۔جس پر صوبائی محتسب نے ڈپٹی کمشنر چمن کو 12ستمبر تک جانچ پڑتال کر کے رپورٹ جمع کرانیکی تاکید کی ہے۔