لاہور(اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی‘ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علما کرام ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ، علما کرام کی ملک وقوم کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے سرکاری دفاتر، وزیراعلیٰ آفس، گورنر ہاؤس اور دیگر اہم سرکاری مقامات کو آیت مبارکہ سے مزین کر دیا ہے، اب ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر میں دوپہر1سے 2بجے تک نماز ظہر کیلئے لازمی وقفہ ہوگا۔