• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان معافی مانگیں یا نہیں، فرق نہیں پڑتا: فواد چوہدری

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان معافی مانگیں یا نہیں، فرق نہیں پڑتا۔

فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدالت یا اداروں سے کوئی لڑائی نہیں، عمران خان نے ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

سابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ آرمی چیف تعینات کرنے والی حکومت متنازع ہے، آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے الیکشن چاہتے ہیں۔

عمران خان کیخلاف آج کس کیس کی سماعت ہوگی؟

واضح رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے۔

عمران خان نے خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ کو جلسے میں دھمکیاں دینے کے معاملے میں گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں شوکاز نوٹس کے جواب میں 19 صفحات پر مشتمل نیا تحریری ضمنی جواب جمع کرایا تھا۔

اس جواب میں عمران خان نے خاتون جج سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا تھا۔

خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے الفاظ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے۔

انہوں نے دھمکی دینے کے اپنے الفاظ پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی اجتماع میں کہے گئے اپنے الفاظ کے ساتھ نہیں کھڑا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت میری اس وضاحت کو کافی سمجھتے ہوئے میرے خلاف دائر کیس ختم کرے۔

۔

قومی خبریں سے مزید