• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے 3 ارب 91 کروڑ منظور

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب۔فوٹو: فائل
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب۔فوٹو: فائل

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس میں وزیراعظم یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کےلیے3 ارب 91 کروڑ روپے کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں دانش اسکولز کے قیام کےلیے فنڈز منظور کرلیے گئے۔

وزیراعظم آفس کی مرمت و دیکھ بھال کےلیے 16 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ 1989 کے کشمیری مہاجرین کا گزارہ الاؤنس 3500 سے بڑھاکر 6 ہزار روپے کردیا گیا۔

پاکستان کے قیمتی پتھروں کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کےلیے نئی قومی پالیسی منظور کرلی گئی۔

نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کےلیے 1 ارب روپے اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کی اصولی منظوری دیدی گئی۔

پی این ایس سی کے 30 فیصد شیئرز فروخت اور انتظامی کنٹرول این ایل سی کو منتقل کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔

قومی خبریں سے مزید