• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مائی کراچی گیمز سیکریٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر احمد علی راجپوت سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور جمیل احمد سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے کا دیگر آرگنائزرز کے ساتھ گروپ
مائی کراچی گیمز سیکریٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر احمد علی راجپوت سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور جمیل احمد سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے کا دیگر آرگنائزرز کے ساتھ گروپ

یوم دفاع پاکستان پر یہاں حنا جھیل کوئٹہ میں حیات درانی واٹر اسپورٹس اکیڈمی انٹرنیشنل کے ہیڈکوارٹر میں کینوئنگ روئنگ کے قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے گرینڈ مارچ پاسٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر حیات درانی, میر مجیب الرحمان محمد حسنی ، ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے۔

معین خان اکیڈمی میں تقریب کے موقع پر کرنل ذکاء خواجہ، معین خان اور شاہد آفریدی کے ساتھ لی گئی تصویر
معین خان اکیڈمی میں تقریب کے موقع پر کرنل ذکاء خواجہ، معین خان اور شاہد آفریدی کے ساتھ لی گئی تصویر 

باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے ایوارڈ تقسیم کئے

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فردوس اتحاد کے اشتراک اور بینک اسلامی کے تعاون سے اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر پاکستان رینجرز سچل سیکٹر بریگیڈیئر الطاف احمد نے کہا کہ پاکستان رینجرز نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے موقع فراہم کرنے میں بھرپور مدد کرتی رہے گی، انھوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے معمار اور ملک کا مستقبل ہیں اور کھیل کے میدان میں نوجوانوں نے ملک کا نام بے حد روشن کیا ہے ، تقریب سے میزبان غلام محمد خان، شاہدہ پروین کیانی، خالد شمسی، احمد علی راجپوت، اسماء محمد علی شاہ نے خطاب کیا جبکہ نمیر شمسی، اعجاز احمد، جاوید کیانی، راحیلہ سرور، مخدوم سید ریاض علی، محمد اخلاق، اسد عباد علی، نوید عالم، اصغر بلوچ، عبدالرزاق بلوچ، قدسیہ راجا، سلیم خمیسانی، خالد بروہی، شہزاد احمد، عبدالحمید، خالد رحمانی، کلیم اعوان، سرور حسین، محمد آصف، فوزیہ فلک، غلام یاسین، غلام عباس جمال، محمد یعقوب، سید جاوید علی، جمیل ہوت کو ایورڈ دیے گئے۔

سندھ اور کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داروں کا احمد علی راجپوت، سعید جمیل اور دیگر کا گروپ
سندھ اور کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داروں کا احمد علی راجپوت، سعید جمیل اور دیگر کا گروپ 

کراچی اور سندھ باڈی بلڈنگ کے انتخابات

سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ریحان ہاشمی کو سر پرست منتخب کرلیا گیا،دیگر عہدے داروں میں صدر محمد اسد حنیف جنرل سیکرٹری سید سعید جمیل منتخب ہوئے اس کے علاوہ کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے نئی باڈی میں پیٹرن شہزاد واسطی صدر یاسر منصور جنرل سیکرٹری جنرل محسم رضا منتخب ہوئے۔ اجلاس میں مسٹر سندھ مقابلے اور دیگر صوبائی ایسوسی ایشنوں کے اگلے مقابلوں کی منظوری دی گئی، اس موقع پر ایس او اے کے سکریٹری احمد علی راجپوت، اصگر بلوچ بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میںواٹر اسپورٹس اکیڈمی میں ہونے والی تقریب کے شرکاء کا حیات درانی کے ساتھ گروپ
کوئٹہ میںواٹر اسپورٹس اکیڈمی میں ہونے والی تقریب کے شرکاء کا حیات درانی کے ساتھ گروپ

معین خان اکیڈمی میں یوم دفاع پر تقریب

معین خان اکیڈمی میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئےصدر تقریب کرنل ذکاء راجہ نے کہا کہ معین خان نے انتھک محنت کر کے اس اکیڈمی کو ایک مقام دلایا۔ اس موقع پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ والدین بچوں کی تعلیم سے زیادہ بچوں کی تربیت پر توجہ دیں، اس موقع پر معین خان اکیڈمی کے بانی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے کا ہمارے ساتھ بھرپور تعاون ہے جس کی وجہ سے ہمیں تمام سہولیات میسر ہیں، تقریب میں مسز معین خان، مسز مریم اویس خان اور صاحبزادی فاطمہ نے شاھد خان آفریدی فاونڈیشن کو ایک لاکھ روپے دیئے۔ بعدازاں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی، اس موقع پر تقریب کو آرگنائز کرنے میں غضنفر، ناصر خان،میڈیا کوآرڈینیٹر امیر اکرم خان، ملک تنویراور دیگر نے شرکت کی۔

کراچی باسکٹ بال کی ایوارڈ تقریب کے شرکاء کا بریگیڈئیر الطاف احمد، خالد شمسی ، غلام محمد خان کے ساتھ لی گئی تصویر
کراچی باسکٹ بال کی ایوارڈ تقریب کے شرکاء کا بریگیڈئیر الطاف احمد، خالد شمسی ، غلام محمد خان کے ساتھ لی گئی تصویر 

شاہد میموریل کلب نے آزادی کپ فٹبال جیت لیا

شاہد میموریل ویسٹ اور ینگ پھول پتی کے زیر اہتمام کے ایم سی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا آزادی کپ فٹبال ٹور نامنٹ شاہد میموریل کلب نے جیت لیا، فائنل میں آسکانی برادرز کو دوگول سے شکست دی، فاتح ٹیم کے گول شکیل اور محمد جان نے گول بنائے حریف ٹیم کوئی گول نہ کرسکی،فاتح ٹیم کے گول کیپر علی اکبر نے پنالٹی روک کر تماشائیوں کی بھر پور داد حاصل کی ،فائنل کے مہمان خصوصی وزیر کچی آبادی لیاقت آسکانی اور پرویز احمد دودا نے انعامات تقسیم کئے فاتح ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے ساتھ دو لاکھ رنراپ ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ، روپے دیا گیا، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ماری پور بلوچ کے عبدالجلیل، بہترین گول کیپر آسکانی برادرز کے عاقب ،بہترین ڈینفینڈر شاہد میموریل کے نجیب احمد کو قرار دیا گیا ان سب کو بیس بیس ہزار کیش پرائز دیا گیا فیئر پلے ٹرافی اور 25000 ہزار برمامحمڈن کے ٹیم کے نام رہا میچ ریفری عدنان خان ڈپٹی ریفری یونس لعل تھے۔

آزادی کپ فٹبال کے اختتام پر صوبائی وزیر وزیر کچی آبادی لیاقت آسکانی کے ساتھ فاتح کھلاڑیوں کا گروپ
 آزادی کپ فٹبال کے اختتام پر صوبائی وزیر وزیر کچی آبادی لیاقت آسکانی کے ساتھ فاتح کھلاڑیوں کا گروپ 

متاثرین کے لئے سافٹ بال ایونٹ ہوگا

ملک میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مددکیلئے سافٹ بال فیڈریشن پاکستان نے اگلے ماہ بیس بال فائیو چیمپئن شپ کرانے کااعلان کیا ہے جس سے ہونے والی آمدنی بے گھر ہونے والی فیملیز کی بحالی میں استعمال کی جائے گی، فیڈریشن کے سکریٹری آصف عظیم کے مطابق ایونٹمیں مختلف ڈیپارٹمنٹس اور یونیورسٹیز کی 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے انتظامات اور ریلیف فنڈزجمع کرنے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، جس میں سافٹ بال فیڈریشن سے الحاق شدہ تمام یونٹس کے سیکریٹرییز کو شامل کیا گیا ہے

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید