• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو F16 کیلئے سامان کی منظوری، امریکا کو تحفظات سے آگاہ کردیا، بھارت

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے امریکاکی جانب سے پاکستان کو ایف۔16 لڑاکا طیاروں کی مرمت کے لئے سازو سامان کی فروخت کے 45 کروڑ ڈالر کے معاہدے کی منظوری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن کو انڈیا کے تحفظات سے آگاہ کردیا۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’میں نے امریکاکی جانب سے پاکستان کو ایف۔16 طیاروں کا سامان فراہم کرنے کے حالیہ پیکج کے حوالے سے انڈیا کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔‘انہوں نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کو ’گرمجوشی پر مبنی اور تعمیری‘ قرار دیا ہے۔ انڈین وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ’دونوں وزراء دفاع نے انڈیا اور امریکاکے درمیان دفاع کے شعبوں میں تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کےدرمیان روابط کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی۔

اہم خبریں سے مزید