• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں / مراعات میں امتیازی سلوک، FBR ملازمین علامتی ہڑتال، مظاہرے

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین ،فیڈرل ریونیو الائنس اور آفیسرز ایسوسی ایشن کی کال پر تنخواہوں اور مراعات میں امتیازی سلوک پر ایف بی آر کے ہیڈکوارٹرزسمیت ملک بھر میں ایف بی آر نا ن کیڈر ملازمین نے علامتی ہڑتال کی اور مطالبات کی منظوری کے لیے مظاہرے کئے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایف بی آر ملازمین کی تمام یونینز اور ایسوسی ایشنز کا موقف ہے کہ ملازمین شدید مالی بحران کا شکارہیں ،مطالبات کی منظوری کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ منجمد شدہ الاؤنس کی بحالی نہ ہونا اور ریوارڈ کی تقسیم میں پسند ناپسند اور بے ضابطگیوں سےلازمی بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید