• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے یقین دلایا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے عدالتیں 3 ماہ میں فیصلہ کرینگی، محمود بھٹی

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے قائم عدالتیں تین ماہ میں مقدمات کا فیصلہ کریں گی، ان خیالات کا اظہار پاکستانی نژاد پیرس کے معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے ایک بیان میں کیا، محمود بھٹی نے کہا کہ اوورسیز کنونشن میں وزیر اعظم کے سامنے یہ بات اٹھائی کہ انہوں نے یتمیوں کے لئے زمین خریدی، جس پر قبضہ ہوگیا اور مقدمہ چار سال سے عدالت میں چل رہا ہے، ان کے ساتھ عدالت میں وکلاء نے بال کھینچے اور دھکے دئیے ۔ اگر اوورسیز کے ساتھ ایسا ہونا ہے تو پھر بیروں ممالک سے سرمایہ کاری میں مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے، اس پر وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ اوورسیز کے معاملات پر گہری نظر ہے اور وہ مزید ہدایات جاری کریں گے، محمود بھٹی نے کہا کہ اگر اوورسیز کو سہولیات دی جائیں تو وہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری لے کر آسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید