• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ضروری، ذیلی کمیٹی میں ٹیلی کام کمپنیاں طلب

اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کی ذیلی کمیٹی نے پی ٹی اے پر زور دیا کہ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی ہر صورت ہونی چاہیے، کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ٹیلی کام کمپنیوں کو طلب کرلیا، پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ جب تک مقدمات عدالت میں ہیں سپیکٹرم کی نیلامی نہیں ہوسکتی، پیر کو قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس کنونیئر بیرسٹر گوہر علی خان کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی پر اثر انداز ہونے والے مقدمات کا جائزہ لیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید