• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ٹی او کا کراچی چیمبر کے خلاف فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن ( ڈی جی ٹی او ) نے کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے 5 ہزار روپےسالانہ ممبر شپ فیس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ قانون کے تحت سالانہ فیس 1200 روپے ہے ، تمام اراکین ایسے اراکین جن سے کراچی چیمبر نے زائد فیس وصول کی ہے انھیں یا تو بقیہ3800 روپے کی رقم واپس کرے یا پھر ان کی بقیہ رقم کو آئندہ کی فیس میں ایڈجسٹ کیا جائے ،ڈی جی ٹی او میں اپوزیشن گروپ بزنس مین الائنس کے ارشد خورشید نے کراچی چیمبر کے خلاف کیس دائر کیا تھا جس پر 8 اپریل کو سماعت مکمل ہو گئی تھی اور 21 اپریل کو بلال خان پاشا کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید