• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی جنگ میں ممالک امریکی خوشامد سے بازر ہیں، چین

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے امریکا کیساتھ تجارتی جنگ کے دوران دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف سے متعلق مذاکرات کے دوران وہ امریکا کی خوشامد سے باز رہیں۔ چین کی وزارتِ تجارت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ خوشامد سے کبھی امن حاصل نہیں ہو سکتا اور سمجھوتے کے نتیجے میں آپ کو عزت نہیں مل سکتی، سب کو انصاف کا ساتھ دینا چاہیے اور بین الاقوامی معاشی اور تجارتی قواعد اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کا دفاع کرنا چاہیے۔ چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان کا یہ تبصرہ اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن دیگر حکومتوں پر امریکی درآمدی ٹیکسوں میں چھوٹ کے بدلے بیجنگ کے ساتھ تجارت کو محدود کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید