• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک، ’انرجی پراگریس اینڈ انوویشن چیلنج‘ کیلئے درخواستوں کا عمل مکمل

اسلام آباد( (ناصر چشتی ) کے الیکٹرک، ’انرجی پراگریس اینڈ انوویشن چیلنج‘ کیلئے درخواستوں کا عمل مکمل ، چیلنج کا مقصد انرجی سیکٹر کے اہم مسائل کو حل کرنےکیلئے شرکاء کو جدید اور تخلیقی حل تجویز کرنیکی دعوت دینا ہے ،کے الیکٹرک نے اپنے ”انرجی پراگریس اینڈ انوویشن چیلنج 2025“ (EPIC) کے لیے درخواستوں کا عمل باضابطہ طور پر مکمل کر لیا ہے، جسے ملک بھر سے تعلیمی اداروں، کاروباری افراد، محققین اور اسٹارٹ اَپس کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ آخری تاریخ تک 250 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں جدت، تخلیق اور مقامی حل کے بڑھتے ہوئے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ای پی آئی سی 2025 کا آغاز مارچ میں ہوا تھا، جسے کے۔ الیکٹرک کے کامیاب 7/11 انوویشن چیلنج کو کامیابی کی بنیاد بناتے ہوئے پیش کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید