• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گِل کی رہائی کے بعد تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

—فوٹو فائل
—فوٹو فائل 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کی رہائی کے بعد کی تازہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں  بغاوت کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے سابق وفاقی وزیر شہباز گِل کی تازہ تصویر سامنے آئی ہے، یہ تصویر پی ٹی آئی کے تصدیق شدہ پیجز پر شیئر کی جا رہی ہے۔

تصویر میں شہباز گِل سفید لباس میں تندرست نظر آ رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہباز گِل کی رہائی کا حکم

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی دائر درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہو جانے کے بعد شہباز گِل کی ضمانت کی منظوری کے احکامات جاری کیے اور ریمارکس دیے کہ جب تک ٹھوس مواد نہ ہو کسی کو ضمانت سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔

ہائی کورٹ نے سماعت میں ریمارکس دیے کہ آرمڈ فورسز اتنی کمزور نہیں کہ کسی کے غیر ذمے دارانہ بیان سے ان پر اثر ہو، لیکن شہباز گِل کے غیر ذمے دارانہ بیان کو کسی طور پر جسٹیفائی نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو گزشتہ ماہ 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

شہباز گِل کے خلاف مقدمے میں اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل تھیں۔

قومی خبریں سے مزید