• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ازبکستان روانگی، بلاول کا علیحدہ سفر

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ جانے والے وفد میں کیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو باضابطہ طور پر وفد کا حصہ نہیں ہیں؟ یہ سوال اُس وقت پیدا ہوا جب وزیراعظم کے خصوصی طیارے میں ازبکستان روانگی اور وہاں پہنچنے کے مناظر میں صرف وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اُنکے ہمراہ نظر آئے اور ابتدائی مصروفیات میں بھی وزیراعظم کے ہمراہ یہ دونوں وزراء ہی تھے‘ تاہم روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کے موقع پر بلاول بھٹو موجود تھے اور وزیراعظم نے روسی صدر سے اُن کا تعارف بھی کرایا۔

اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو نے ازبکستان جانے کیلئے علیحدہ سفر کیا تاہم اسکی وجوہ اور تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور یہ بھی کہ اُنہوں نے یہ فضائی سفر نجی طیارے سے کیا تھا یا کسی ائرلائن کے ذریعے؟ اور اُنکے ہمراہ کیا کوئی اور بھی حکومتی شخصیت موجود تھی؟ واضح رہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ ازبکستان جانے والے وفد کے ارکان کے ناموں کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید