پشاور(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے قائد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد مارچ کی کال دیں ، حکم رانا ثنا اللہ انتظار میں تیاری کرکے بیٹھے ہیں
عمران نیازی ایک بدترین فتنہ ہے جس کو ہم کچل چکے ہیں، پہلے کہتا تھا آرمی چیف کو رخصت کرو، اب کہتا ہے ایکسٹینشن دو، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پارلیمنٹ کا اختیار ہے، فارن فنڈنگ کیس میں اس کی چوری نکل آنے پر کہتا ہے حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتا، اس سے وقت مانگا کس نے ہے؟ انتخابات بھی ہماری مرضی سے ہونگے اور آرمی چیف کا تقرر بھی حکومت اور وزیراعظم کی مرضی سے ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ امریکیوں سے خفیہ ملاقاتیں اور انکی ڈکٹیشن پر عمل کرنے والا غلاموں کا غلام پاکستانی قوم کو بے وقوف بنا رہا ہے۔