• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید 72 کورونا کیسز رپورٹ، 1 مریض فوت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 54 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان میں مزید 72 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 82 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 607 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 894 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 311 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 3 لاکھ 97 ہزار 842 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید