• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیبا ویڈیوز وائرل ہونےکا معاملہ: چندی گڑھ یونیورسٹی بند، 4 ملزمان گرفتار

فوٹو، بھارتی میڈیا
فوٹو، بھارتی میڈیا 

بھارتی شہر چندی گڑھ میں نجی یونیورسٹی کی طالبات کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے معاملے میں اب تک ملزم طالبہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی شہر چندی گڑھ میں نجی یونیورسٹی کی طالبات کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہوگیا، متاثرین و دیگر سراپا احتجاج ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ چندی گڑھ یونیورسٹی جہاں یہ واقعہ پیش آیا، اسے 24 ستمبر تک بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چندی گڑھ میں یونیورسٹی کی طالبات کی نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے پر 8 لڑکیوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی تھی جس پر یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ نے شدید احتجاج اور ہنگامہ کیا، اورپھر صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکیوں کی مبینہ خودکشی کو افواہ قرار دے دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید