• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام اآباد (نمائندہ جنگ)نیپرا نے موسم سرما میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے گھریلو،کمرشل اورعام صارفین کیلئے ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے رعایتی پیکچ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ،رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا ،گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال پر ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ ہوگا جبکہ نئے بجلی صارفین کیلئے بھی زائد کھپت پر 12.96 روپے کا ریٹ نافذ ہوگا ،رعایتی پیکچ کے تحت سہ ماہی نہیں بلکہ ماہانہ مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید