• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان یو این سے بھارت کی رکنیت ختم کرائے، کونسلر سردار شفیق

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کشمیر ی رہنما کونسلر سردار شفیق خان نے روزنامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کی اقوام متحدہ سے رکنیت ختم کر انے کے لئے اقدامات کریں، بھارت اقوام متحدہ کا بانی رکن ہو نے کے باوجود کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم نہیں کرتا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کے خلاف اس پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے اور کشمیری لواحقین کو معاوضہ دیا جائے اگر یوکرین میں روسی افواج کے ہاتھوں مارے جانے ہزاروں افراد کے خلاف یورپی ممالک عالمی عدالت انصاف میں جانے کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں تو پاکستان کو بھی مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئے۔ اقوام متحدہ میں کشمیر پر صرف تقاریر کر نا مسئلہ کشمیر کا حل نہیں، انہوں نے کہا بھارت جس طرح مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ی عوام کے مطالبہ حق خودارادیت کے خاتمے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں غیر ریاستی باشندوں کو آباد کر رہا ہے، اس سے آزاد کشمیر حکومت کا وجود ختم ہو جائے گا ، انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو سے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو سیاسی و سفارتی سطح پر حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا جائے کہ ریاست کے دونوں اطراف راستے کھول دیئے جائیں اور کشمیر کے دونوں حصوں پر مشتمل عبوری حکومت قائم کرنے کی تجویز دی جائے،کشمیر میں پکڑ دھکڑ، تشدد ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سیاسی و سفارتی اقدامات کیلئے اقوام متحدہ سہ فریقی مزاکرات کا اہتمام کرے۔
یورپ سے سے مزید