• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ کے بعد فیروز خان کا بھی طلاق سے متعلق بیان سامنے آ گیا

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکار فیروز خان نے بھی اہلیہ علیزے کے بیان کے بعد طلاق اور بچوں کی حوالگی سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فیروز خان نے کہا ہے کہ مجھے قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہونے کے ناطے عدالت کے انصاف پر مکمل اعتماد ہے، میری 3 ستمبر کو طلاق ہوئی تھی جس کے بعد میں نے بچوں سے ملاقات کا حق حاصل کرنے کے لیے 19 ستمبر کو عدالت سے رجوع کیا تھا۔

فیروز کا بتانا ہے کہ 21 ستمبر کو عدالت نے اُنہیں بچوں سے ان کی ماں کی موجودگی میں ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی ہے، وہ یکم اکتوبر کو اپنے بچوں سے ملاقات کر سکیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید لکھا ہے کہ علیزے میری سابقہ اہلیہ ہے اور میں ان کی سپورٹ جاری رکھوں گا، وہ میرے بچوں کی ماں ہے۔

فیروز خان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہیں گے کیونکہ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور اِنہیں پاکستان کے عدالتی نظام پر مکمل بھروسہ ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان کے اس بیان سے قبل اہلیہ علیزے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔

علیزے کا اپنے بیان میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتانا تھا کہ اُن کی فیروز خان سے 4 سالہ شادی الجھنوں کا شکار رہی، اس عرصے کے دوران انہوں نے اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی و نفسیاتی تشدد، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا اور کافی سوچ بچار کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ وہ اپنی پوری زندگی اس خوفناک انداز میں نہیں گزار سکتیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید