• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے اس نکتے پر آکر یو ٹرن لیا جب فرد جرم ہونیوالی تھی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام” آپس کی بات “ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کارو ں نےکہا ہے کہ عمران خان نےاس نکتے پر آکریو ٹرن لیا جب فرد جرم عائد ہونے والی تھی،2014ء میں جو طاقتیں عمران خان کے ساتھ تھیں اس مرتبہ صورتحال وہ نہیں لگ رہی ہے ۔پروگرام میں شہزاد اقبال،منصور علی خان ،طلعت حسین نے اظہار خیال کیا۔ اینکر و تجزیہ کار،شہزاد اقبال نےکہا کہ اگر بادی النظر میں عدالت اس بیان سے مطمئن ہے اور یہی باتیں عمران خان کے حلف نامے میں بھی ہوں گی تو اس مقدمے سے ان کی جان چھوٹ جائے گی۔آج بینچ کا بھی آپ رویہ دیکھیں انہوں نے تسلی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس صاحب نے یہ کہا کہ آپ کی بات سن کر ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ آپ کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے آرڈر بھی یہی کہتا ہے۔اتنا ہی کچھ حلف نامے میں بھی ہونا ضروری ہے۔ ہاں مگر فواد چوہدری کی باتوں میں آکر اگر عمران خان ایک اور ایڈونچر کرنا چاہتے ہیں تو وہ اور بات ہے۔شہزاد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ لگ یہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس کوئی واضح پلان ہے نہیں عمران خان اپنے لوگوں کو کہہ چکے ہیں کہ 25 مئی کا لانگ مارچ جس طریقے سے ناکام ہوا اس کو دیکھ کر میں شکر ادا کرتا ہوں کہ ہمارے مطالبے پر الیکشن کی تاریخ اناؤنس نہیں کی گئی کیونکہ بظاہر لگ یہ رہا تھا کہ اس وقت ہم مقبول ہیں تاہم ایسا تھا نہیں اور ہم اس طریقے سے منظم بھی نہیں تھے ۔

اہم خبریں سے مزید