• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر حل شدہ معاشی مسائل، پاکستان کا مستقبل شدید خطرات سے دوچار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ادریس نے ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی کی بے قدری اور اب تک کی بدترین مہنگائی کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غیر حل شدہ معاشی مسائل نے پاکستان کے مستقبل کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے اور ملک ناقابل واپسی دوراہے پر پہنچ چکا ہے لہٰذا اعلیٰ حکام کو قومی ترجیحات کواہمیت دیتے ہوئے بیمار معیشت کو زیادہ پائیدار طریقے سے ٹھیک کرنا ہوگا۔ایک بیان میں کے سی سی آئی کے صدر نے نشاندہی کی کہ جنوری 2022سے پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر کا تقریباً 35 فیصد کھو چکا ہے جو یکم جنوری کو 178.50روپے تھا اور فی الوقت240 روپے سے اوپر ہے جو معیشت کی انتہائی خوفناک صورتحال کو ظاہر کرتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید