برن (نیوز ڈیسک) سوئٹزرلینڈ نے 6.2ارب ڈالرکے 36 امریکی ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔ سوئس حکومت کی جانب سے جون 2021 ء میں ان طیاروں کے انتخاب کے باعث تنازعات شروع ہوگئے تھے۔ بالخصوص امریکا میں اس پروگرام کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر تنقید کی گئی تھی۔