• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آئی کو دستاویزات کے جائزے سے روکا جائے، ٹرمپ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے ایف بی آئی کو خفیہ دستاویزات کا جائزہ لینے سے روکنے کی درخواست کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے وفاقی عدالت میں ٹرمپ کے گھر سے ملی دستاویزات کا جائزہ لینے کی درخواست کی ہے۔درخواست پر سابق صدرکے وکلا کی جانب سے مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے گھر سے ضبط کی گئیں دستاویزات خفیہ ہیں۔ ایف بی آئی یا استغاثہ کو ان دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ یاد رہے کہ ایف بی آئی نے گزشتہ ماہ فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر چھاپے کے دوران خفیہ دستاویزات ضبط کی تھیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے ٹاپ سیکرٹ خالی خفیہ فولڈر اور کئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں۔ ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔ امریکی قانون کے مطابق صدارت سے سبکدوشی کے وقت ٹرمپ کو تمام سرکاری دستاویزات متعلقہ اداروں کے حوالے کرنا تھیں۔
یورپ سے سے مزید