• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف راوی ٹاؤن کے زیر اہتمام بتی چوک پر بجلی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے مہنگائی بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کارکنوں نےحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ملک آصف بھنڈر ملک وقار یاسر گیلانی حاجی امتیاز اور عظیم سیٹھی نے کہا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔ تحریک انصاف عزیز بھٹی ٹاؤن کے صدر وقاص اسلم سیکرٹریفنانس سنٹرل پنجاب طارق حمید نائب صدر لاہور, چوہدری عبیدالرحمن اور جنرل سیکرٹری شیخ زین ، کی قیادت میں کارکنان نے مغلپورہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نےبجلی کے بلوں کو نذرآتش کیا اور امپورٹڈ حکومت کے پتلے کو آگ لگائی مظاہرین سے وقاص اسلم طارق حمید اور چوہدری عبدالرحمن سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ عوام اپنا زیور بیچ کر بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں مزید برآں شیخ امتیاز محمود ،زبیر نیازی اور اویس یونس نے کارکنوں سے ملاقات میں کہا کہ مظاہروں میں تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان بھرپور شرکت کریں گے ۔
لاہور سے مزید