• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی نالے میں آپریشن کے بعد نشئیوں نے نواحی علاقوں کا رخ کر لیا، بی این پی

کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیگٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلع صدر کوئٹہ غلام نبی مری۔ جنرل سیکرٹری جمال لانگو۔ سنیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر ایڈوکیٹ طاہر شاہوانی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کرد، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی۔ فنانس سیکرٹری میر اکرم بنگلزئی۔ کسان ماہیگیر سیکرٹری ملک ابراہیم شاہوانی۔ لیبر سیکرٹری عطااللہ کاکڑ۔ ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفے سمالانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ سٹی نالے میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف پولیس کی جانب سے آپریشن کے بعد ان تمام منشیات کے عادی افراد نے سریاب۔ بروری۔ کرانی۔ سبزل روڈ۔ کلی اسماعیل۔ ہدہ۔ دیبہ۔ بائی باس کے مختلف علاقوں کا رخ کیا ہے اور انہوں نے خاص طور پر سریاب کے اکثر جگوں پر اپنے ٹھکانے بنائیں ہیں،ایسا کوئی گلی کوچے نہیں جہاں یہ نظر نہ آئیں، ان کی موجودگی سے مزکورہ علاقے بالخصوص سریاب کے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، خدشہ ہے کہ معتلقہ علاقوں میں چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگا،یہاں نہ لوگوں کے جان محفوظ ہونگے اور نہ ہی مال،ان کی موجودگی ان علاقے کے ماحول کے لیے بھی خطرہ ہے اگر ان کے خلاف فوری طور پر کارروائی نہیں کیا گیا تو یہ مزید علاقوں میں پھیلتے جائیں گے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرتے ہوئے کہاں کہ سٹی نالہ کی طرز پر سریاب اور گرد نواح میں منشیات فروشوں اور منشیات کی عادی افراد کیخلاف فوری طور پر کاروائی کرے۔
کوئٹہ سے مزید