• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سیکرٹری سائنس کا پی سی ایس آئی آرلیب کا دورہ ، بھنگ کی فصل کا جائزہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر غلام محمد میمن نے پی سی ایس آئی آر لاہور لیبارٹری کا دورہ کیا اور وہاں ہیمپ (بھنگ )کی کاشت کی گئی فصل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فصل کی اچھی تیاری پر عملہ کے کام کو سراہا ، ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر لاہور لیب ڈاکٹر قراۃ العین نے اس موقع پر وفاقی سیکرٹری کو ہیمپ کی فصل کے بارے بریفنگ دی۔ چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر حسین عابدی نے بتایا کہ ہیمپ پراجیکٹ کے تحت پی سی ایس آئی آر کی لاہور لیب میں تجرباتی بنیادوں پر اے این ایف کی طرف سے جاری این او سی کے بعد بھنگ کی فصل کی کاشت کا کام شروع ہوا ہے ۔پہلے بھی بھنگ کی فصل سے آئل وغیرہ نکالنے کا کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے، اب بھی لاہور پی سی ایس آئی آر لیب میں بھنگ کی فصل تیار ہےاور اس کی برداشت کا عمل شروع کیا جا رہا ہے جس کے بعد پراسیسنگ کر کے اس سے تیل نکالا جائے گا ۔
اسلام آباد سے مزید