• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہر سوئز سے گزرنے والے جہازوں کی فیس بڑھانے کا عندیہ

قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر نے نہر سوئز سے گزرنے والے جہازوں کی فیس بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ممکنہ طور پر 2023 ء کے لیے یہ فیس 15 فیصد بڑھائی جائے گی اور نئی راہداری فیس کا اطلاق یکم جنوری 2023سے کیا جاسکتا ہے۔ نہر سوئز کے امور دیکھنے والی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اور سیاحوں کو لے کر آنے والے جہازوں کی فیس میں 10فیصد اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ نہر سوئز مصر کے لیے آمدن کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ یہ نہربحیرہ روم کو بحیرہ قلزم سے ملاتی ہے۔
یورپ سے سے مزید