• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرے، ترک صدر

نیویارک(نیوزڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پائیدار امن و خوشحالی کی امید ظاہر کی ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو آزاد ہوئے 75 سال ہو گئے ہیں اور یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ابھی تک وہ دونوں ایک دوسرے کے درمیان امن و یکجہتی قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو ئے۔
یورپ سے سے مزید