• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنڈا بازار کے دکانداروں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسلم گل

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے لنڈا بازار میں دکانداروں پر تشدد،حراست میں لینے کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہم تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور پولیس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان سلیم ملک نے نولکھا پولیس کی جانب سے لنڈا بازار میں تاجروں پر تشدد اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔